میرا پاکستان
بلاگ: میرا پاکستان
ہم نے اپنا بلاگ ۲۰۰۵ میں اس نیت سے شروع کیا کہ پاکستان کی بہتری کیلیے کچھ کر سکیں۔ ہمارے بلاگ کا زیادہ تر حصہ سیاست، حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ اور پھر ان کیلیے مشوروں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے سچی کہانیاں کے تحت بہت سارے آنکھوں دیکھے واقعات قلم بند کیے ہیں۔ ہمارے بلاگ کی سوانح عمری پڑھنے کے لائق ہے جس کا بی بی سی اردو نے بھی حوالہ دیا ہے۔ بی بی سی پر ہمارے بلاگ کا دو دفعہ تذکرہ ہو چکا ہے۔
ہمارے تواتر سے لکھنے کی وجہ ملک کی خدمت ہی ہے اور اس وجہ سے مسلسل لکھ رہے ہیں کہ شاید کسی دن حکمرانوں کی نظر ہمارے بلاگ پر پڑ جائے اور وہ ہمارے نیک مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ملک کی بہتری کیلیے کچھ کر سکیں۔
والسلام
افضل جاوید